علی گیلانی ویڈیوسکینڈل: الیکشن کمیشن میں سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک(اسلام آباد) الیکشن کمیشن پاکستان آج علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل پر تحقیقات کے لیے سماعت کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنےکیلئےدودرخواستیں دائر کی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے۔

کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے جیتنے والا سینیٹر اب چیئرمین سینیٹ بننے کا خواہاں ہے، اس لیے پٹیشن کی 11 مارچ سے پہلے سماعت کی جائے۔