کورونا کے وار تھم نہ سکے،مزید 54 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پاکستان میں کورونا کے نئے کیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔

ایک دن میں مزید 54 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئےجس کے بعد کوروناوائرس سےانتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 281 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 31 ہزار 786 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار 353 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.25 فیصد تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد 16 ہزار 349 اور مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار453 ہوگئی۔

ملک بھرمیں کورونا کے ایک ہزار 644 کیسز تشویشناک نوعیت کےہیں جبکہ 24گھنٹےمیں کوروناکے3ہزار365مریض صحت یاب ہوئے،جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 823 تک پہنچ گئی۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 600 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار436، خیبر پختونخوا 2 ہزار 118، اسلام آباد میں 511، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 201 اور آزاد کشمیر میں 313 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار976، خیبر پختونخوا 74 ہزار 167، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار966، پنجاب میں ایک لاکھ 78 ہزار644، بلوچستان 19 ہزار121، آزاد کشمیر 10 ہزار 626 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔