4fc937d1b02a4d409fd1f8da83eb46cb 18

خواتین کا وراثت میں حق یقینی بنانا ہوگا- صدر ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی کا خواتین پارلیمنٹرینز کاکس کی تقریب سے خطاب.خواتین کی خودمختاری کے حوالے سے پارلیمنٹری کاکس کا اہم کردار ہے.قوموں کی ترقی میں خواتین کے اہم کردار سے انکار ممکن نہیں.ہر شہری کے کردار سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں.

صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو وراثت میں حق یقینی بنانا ہو گا.اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ، متفقہ نکات پر آگے بڑھنا ہو گا.لڑکیوں کو تعلیمی میدان میں مواقع کی فراہمی اہمیت کی حامل ہے.خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ارکان پارلیمنٹ پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے .

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش

عارف علوی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے.خواتین کو انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید آسان بنانا چاہیے.احساس پروگرام کے تحت خواتین کی خودمختاری اہم منصوبہ ہے.ہمیں صحت کے میدان میں خواتین کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بہت کچھ کرنا ہے.