اداکارہ زیبابیگم کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک (کراچی)ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زیبا بیگم کے داماد نے اداکارہ زیبا بیگم کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علاج کیلئے لاہور سے اسلام آباد کیلئے منتقل کیا جا رہا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق زیبا بیگم لاہور میں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرعلاج تھیں ۔

اداکار محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔