آرمی چیف اوربرطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات،دوطرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال

ویب ڈیسک(اسلام آباد) آرمی چیف سے برطانوی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف اور برطانوی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات میں افغان امن عمل، سیکیورٹی و دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، عالمی و جیو سٹریٹجک حالات بھی زیرغور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل نکلس نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا جنرل نکلس نےباہمی دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پربھی زوردیا۔