Shibli Faraz

موروثی سیاست کرنےوالےاپنےبچوں کوقوم پرمسلط کرنےکےدر پےہیں ، شبلی فراز

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اورمریم نواز جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہےہیں۔

شبلی فرازنےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرشیئرکیےگئےمیں کہا کہ یہ لوگ پیسےسے لوگوں کےضمیر خریدنےکی کوشش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاریٹوں پر قابض لوگ اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں آتے۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقررکردیاگیا

انہوں نے کہا کہ موروثی سیاست کرنے والے اپنے بچوں کو قوم پر مسلط کرنے کے در پے ہیں۔ عوام ان کے نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کا یہ کاروبار اسی طرح جاری رہے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے یا انہیں لوٹنے کا لائسنس دئیے رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب

شبلی فراز نے کہا کہ محمد نواز شریف اگر ووٹ کی عزت پر یقین رکھتے تو پاکستان میں ہوتے، مولانا فضل الرحمان اپنے برخودار نور چشمی کو اپنی گدی کیلئے تیار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان موروثی سیاست کرنے والوں کے راستے کی دیوار بن گئے ہیں۔