550627c6 7eac 4b04 bc5a 3ad3468485d2

پولیس کی فائرنگ سے طالب علم کی ہلاکت: ملوث پولیس اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی- وزیر اعلی محمود خان

ویب ڈیسک: پشاور میں پولیس رائیڈر سکواڈ کی فائرنگ سے ایک طالب علم کی ہلاکت کا واقعہ، وزیر اعلی محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کے اعلی حکام کو واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرنے کا حکم۔

وزیر اعلی محمود خان نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے ،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ،واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی،متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم

وزیر اعلی کا جان بحق طالب علم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار،مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔