603185 8731157 kpk akhbar 3

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا جنوبی وزیرستان کے محسود بیلٹ کیلئے سو کلومیٹر لمبی سڑک کی منظوری کا اعلان

پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا جنوبی وزیرستان کے محسود بیلٹ کیلئے سو کلومیٹر لمبی سڑک کی منظوری کا اعلان،وزیراعلیٰ نے محسود ایریا میں گزشتہ سات آٹھ سالوں کے دوران امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث زیر التواء تمام منصوبوں کی بھی منظوری دیدی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا اس موقع پرکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ سو کلومیٹر سڑک وزیر بیلٹ میں تعمیر کیا جائے گا، پشاور ڈی آئی خان موٹروے اور چشمہ رائٹ بینک کینال جیسے میگا منصوبوں پر ہمارے دور میں ہی کام شروع ہو جائے گا.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور