Screen Shot 2021 03 09 at 1.43.55 PM

شفاف انتخاب کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین متعارف کرارہے ہیں-وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا کابینہ اجلاس سے اظہار خیال، ان کا کہنا تھا کہ سب کے سامنے یواین کی رپورٹ شیئر کرنا چاہتاہوں ،رپورٹ غریب اور ترقی پذیر ممالک سے متعلق ہے،غریب ممالک کا 7ہزار ارب ڈالر بیرون ممالک پڑا ہے،ٹیکس چوری کا پیسہ باہر بجھوادیاجاتاہے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ بڑے منصوبوں میں بڑی سطح پرکرپشن ہوتی ہے،کرپشن ملک میں اخلاقیات کو تباہ کر دی جاتی ہے،قوم تب تباہ ہوتی ہے جب انصاف کی صلاحیت ختم ہوتی ہے،ملک میں کرپشن سے زیادہ کوئی اور چیز بنیادوں کو تباہ نہیں کرتی،شفاف انتخاب کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین متعارف کرارہے ہیں.

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف،زرداری جیسےلوگ ملک سےپیسےچوری کرکےباہربھیجتےہیں،آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے،الیکشن میں جوتماشاچلا سب نے دیکھا،جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف نہیں کر سکتی.