99717b08 0b77 4863 a44b 1ed4065f13f7

بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر پی ٹی آئی میں شامل

ویب ڈیسک (اسلام آباد)بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

پی ٹی آئی میں ایک سینیٹر کے اضافے کے بعد سینیٹ میں حکومتی سینیٹرز کی تعداد کیا ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

ذرائع کے مطابق بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں بلوچستان سے سینیٹ کا الیکشن لڑا تھا اور سب سے زیادہ 11 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ عبدالقادر کو پہلے پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا تھا جسے بلوچستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، لوڈر رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، 4 افراد شدید زخمی