2056213 maryamnawaz 1593776493 718 640x480 1

چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب معاملہ،مریم نواز نےتمام لیگی سینیٹرز کو چائے پربلالیا

ویب ڈیسک (لاہور)چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کا معاملہ،مرکزی رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے تمام لیگی سینیٹرز کو چائے پر بلالیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز آج شام تمام لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کررہی ہیں، لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی چیک شہزاد فارم ہاوس پر ہوگی۔نون لیگ کے تمام سینیٹرز کو دعوت نامے بھجوائے دیئے گئے ہیں۔لیگی سینیٹرز کو ہائی ٹی میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہےسینیٹرزسےملاقات میں چئیرمین وڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ