Untitled 1 194

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم: اہم تعیناتیاں اور منصوبوں کی منظوری

ويب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، کابینہ نے براڈ شیٹ سیکنڈل کے تحقیقاتی کمیشن کےچئيرمین اور ممبرز کی تنخواہ و مراعات کی منظوری دے دی، آرٹیلری رجمنٹ کے میجر ندیم انجم کی ریٹائرمنٹ کی شق کی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ڈرافٹ بل منظور.

کابینہ نے اسٹیٹ بنک پاکستان ترمیمی بل 2021 کی منظوری دیدی، کابینہ نے سارک کورونا ایمرجینسی فنڈ میں امداد کی منظوری دے دی، نیپرا ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹربیونل کے ممبر فنانس کا معاملہ موخر، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجراء سے متعلق ایجنڈا منظور.

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع

کابینہ نے این ٹی ڈی سی کے ایم جی کی تعیناتی کی منظوری دے دی، پی ایس کیو سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دیدی گئی، کابینہ نے کمیٹی برائے سی پیک کے 3 فروری کے فیصلوں کی توثیق کردی، کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے 11 فروری کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 فروری کے فیصلوں کی توثیق کردی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت