749361 Rain 1408133794

خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان. تیز بارشوں کے باعث صوبے حساس اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ.

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی،تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی.

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ

جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پرچھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔۔سیاحوں کو موسم پیشگی صورت حال سے آگاہ کیا جائے،۔کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ھیلپ لائن 1700دیں ڈی جی پی ڈی ایم اے کا بیان.

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ

بارشوں کا سلسلہ اتوار کےروز تک جاری رہنے کا امکان.