1572541 fazalx 1551361856 144 640x480 1

استعفوں کےبغیرلانگ مارچ اتنا کارآمد ثابت نہیں ہوگا،مولانافضل الرحمان

ویب ڈیسک (ڈیرہ اسماعیل خان)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ استعفوں کےبغیر حکومت مخالف لانگ مارچ کارآمد ثابت نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم نے دیکھا پولنگ بوتھ میں کیمرے کس نے اور کیوں لگائے تھے؟ پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کے ووٹ اس بات پر مسترد کیے گئے کہ نام پر مہر لگائی گئی تھی۔ نام والے خانے میں مہر لگانے پر کورٹ کے فیصلے بھی آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار

انہوں نے کہا کہ سینیٹ نتائج پرعدالت سے رجوع کریں گے۔نادینہ قوتوں کے بغیر ایسی دھاندلی نہیں ہوسکتی آپ سامنے نہیں آرہے مگر پبلک اب جانتی ہے۔ ​15 مارچ کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں تفصیلی فیصلے کریں گے۔ بدنیتی کی بنیاد پر ووٹ مسترد کیے گئے، پی ڈی ایم ایک پیج پر ہے۔

نرہنما پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک پر سینیٹ انتخابات کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ میں ابتدا سے ہی ضمنی اور ینیٹ الیکشن کے حق میں نہیں تھا۔ اس وقت عوام کے پاس جانے ی ضرورت ہے کچھ فیصلے کرنے کیلئے ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  عالمی عدالت کا غزہ میں خوراک فراہمی میں رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا غفور حیدری ایک غریب آدمی ہے ان کے مد مقابل حکومت کی طرف سے کروڑ پتی شخص تھا