107799129 gettyimages 956871014

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیب لاہور نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی ہے۔

نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں اور اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں، مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت

نیب نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز کے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11 اگست 2020ءکوانہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، اگست 2020ءمیں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز کے کارکنوں نے پولیس اور نیب آفس پر پتھراﺅ کیا جس کا مقدمہ علیحدہ سے درج کیا جاچکا ہے، مریم نواز پیش نہ ہو کر نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔