ec1536ee 4a69 4024 8166 cc655a1a129e

پشاوربینک ڈکیتی،مشرق ٹی وی نےسی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی

ویب ڈیسک (پشاور) بینک ڈکیتی سی سی ٹی وی فوٹیج مشرق نے حاصل کر لی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوں نے بینک میں داخل ہوتے ہی سیکورٹی گارڈز کو دبوچ لیا پہلے کیش کاونٹر سے تمام کیش لوٹی اور اسلحہ کی نوک پر بینک منیجر کو سیف والٹ میں لے گئے جہاں سے انہوں نے سیف والٹ سے پیسوں کے بیگ بھرے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

بینک کا سائرن بجنے پرڈاکوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منیجر اصغراعوان جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  کسی ادارے کے سربراہ کی ایکسٹینشن قابل قبول نہیں،پی ٹی آئی

یاد رہےجی ٹی روڈ پر واقع سرکاری بینک میں 9 مارچ کو ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی واقعہ میں بینک منیجر اصغراعوان جاں بحق، جبکہ کیشئیر زخمی ہوئے تھے،ڈاکوں نے ڈکیتی کے دوران70 لاکھ سے زائد رقم لوٹی تھی۔