276637 1093484 updates

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو وبائی مرض قرار دیا ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد،ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو وبائی مرض قرار دیا ہے اس کا کیا مطلب ہے،دنیا بھر میں کرونا وائرس کے وسیع پیمانے پر ہونے کی وجہ سے ڈبلیو ایچ او ممالک کے لئے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتا ہے ، تاکہ ممالک اپنی تیاری اور ذمہ داری کو مستحکم بنائیں، ڈاکٹر ظفر مرزاکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں گذشتہ 7ہفتوں سے تیاری اور رسپانس پر کام کر رہی ہیں ، ہم انشااللہ پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کام کرتے رہیں گے، دنیا اب بھی سراغ لگا کر، علاج اور اپنے لوگوں کو متحرک کر اس وبا کا رخ بدل سکتی ہے، ممالک کو عوام کی حفاظت کے لئے ان سے بات چیت کرکے ہنگامی صورتحال کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی