download 2

خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات کل سے شروع ہونگے

پشاور: صوبہ میں میٹرک امتحانات کل سے شروع ہونگے ،پشاور بورڈ کے زیر انتظام امتحان میں ایک لاکھ62ہزارسے زائد طلبہ حصہ لیں گے ،امیدواروں میں 48 ہزار سے زائد طالبات بھی شامل ضلع پشاورمیں 90ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں حصہ لینگے ،ضلع خیبرمیں 16 ہزار اورضلع مہمندمیں 4753 طلبہ حصہ لینگیضلع چارسدہ میں 35ہزار اور چترال میں 15 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لینگے ،امتحان کیلئے 692 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں،طلبا کیلئے 498اور طالبات کیلئے 194 امتحانی سنٹرز قائم،امتحانات کیلئے 3891 امتحانی عملہ نگرانی کریں گے ،692سپرنٹنڈنٹس ، 692ڈپٹی سپرنٹینڈنٹس اور 2507انویجیلیٹرز شامل ،نقل کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، امتحانی ہالوں کے اطراف بیٹھنے اور 300 میٹر تک فوٹو سٹیٹ مشین لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف