پاک افغان طورخم بارڈر پر کرونا سے متاثرہ دو مشتبہ افراد کی تصدیق

طورخم :پاک افغان بارڈر طورخم پر کرونا سے متاثرہ دو مشتبہ افراد کی تصدیق کر دی گئی ،ایک کا تعلق پاکستان اور دوسرے کا افغانستان سے ہے،متاثرہ مریض محمد اصفر افغانستان میں موجود سفارت خانے میں ملازم ہے ،متاثرہ پاکستانی مریض کو بارڈر پر قرنطینہ میں رکھ دیا گیا،افغان مریض کو واپس افغانستان واپس بھیج دیا گیا،دفتر خارجہ کی خصوصی ہدایت پر محمد اصغر کو پاکستان بھجوایا گیا ہے،ذرائع کے مطابق محمد اصغر کو قرنطینہ ایمولینس میں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا،متاثرہ پاکستانی افغانستان سفارتخانے میں بطور پاسپورٹ کلیکٹر کام کر رہا تھاسفارتخانے میں افغا ن عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کے باعث محمد اصغر کرونا وائرس میں مبتلا ہوا،ذرائع کے مطابق ایجنسی سرجن طارق حیات نے محمد اصغر میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی ،باضابطہ تصدیق قومی ادارہ صحت کرے گا،