معروف گلوکار عاطف اسلم اج 37 ویں سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منا رہے ہیں

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم 37 ویں سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں گلوکاری کی وجہ سے مشہور ہیں -

عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔ کالج کے زمانے سے ہی عاطف اسلم کو گائیکی کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے 2004 میں جل بینڈ سے گلوکاری کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔

عاطف اسلم نے گانے "عادت” کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

عاطف اسلم کے پوری دنیا میں کروڑوں مداح ہیں، جینا جینا، بھیگی یادیں، احساس، ماہی وے، آنکھوں سے عاطف اسلم کے البمز کے مشہور گانے ہیں۔

گلوکاری کے ساتھ عاطف اسلم نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ عاطف اسلم فلم فئیر، تمغہ امتیاز، لکس سٹائل سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔