پشاور۔ضلعی انتظامیہ نے آلودہ اور نالوں کے پانی سے سیراب کرنے پر 13 ایکڑ پر زیر کاشت سبزیاں تلف کر دیا ۔وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر نالوں کے پانی سے سیراب کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف کاروائیاںکی گئی ۔انتطامیہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں۔کاشتکار گندے نالوں کے پانی سے سبزیاں اگارہے تھے۔نالوں کے پانی سے سیراب سبزیوں سے بیماریاں پھیل رہی تھیں۔ضلعی انتظامیہ پشاورنے مزید بتایا کہ پشاور نے مشینری کے زریعے نالوں کے پانی سے 13 ایکڑ پر زیرکاشت سبزیاں تلف کر دیں۔کاروائی میں محکمہ زراعت اور مقامی پولیس بھی ہمراہ۔ڈپٹی کمشنر پشاورکا کہنا تھا کہ کاشت کار گندے نالوں کے پانی سے اپنے کھیت سیراب نہ کریں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
