Untitled 1 223

جو فیصلہ سی اے سی کے اجلاس میں ہوا تھا وہی زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کے سامنے رکھا. سینیٹر رحمان ملک

ویب ڈیسک :سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا میڈیا ٹاک، پی ڈی ایم اجلاس سے سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان بڑا واضح اور جمہوری ہے، جو فیصلہ سی اے سی کے اجلاس میں ہوا تھا وہی زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کے سامنے رکھا.

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی کی ایک سپریم باڈی ہے، آصف علی زرداری نے کہی نہیں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ گیا ہے، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ائیندہ فیصلہ پی ڈی ایم کے سامنے رکھا جائیگا، زرداری صاحب کے بیان کے حوالے سے پی ڈی ایم کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، نوازشریف کے آنے کے حوالے سے زرداری کا بیان حقائق پر مبنی ہے، مولانا فضل رحمان نے بھی آج نوازشریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دیا، کل پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کا غصہ بجا تھا، مولانا صاحب کو پی ڈی ایم کے سات ووٹ نہ ملنے پر ناراضگی کا حق بنتا ہے.

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط: چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےفل کورٹ اجلاس بلالیا

پی ڈی ایم کو معلوم کرنا ہوگا کہ وہ سات سینیٹرز کون تھے جنہوں نے غفور حیدری کو ووٹ نہیں دئیے، ان سات سینٹرز کی شناحت نہ کی گئی تو مستقبل میں پھر پی ڈی ایم کا مسئلہ پیش آئیگا، پیپلزپارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے اور جمہوریت کو سب سے بڑھ کر جانتی ہے، جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں سے زیادہ اور بڑھ کر ہیں،جمہوریت کی خاطر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے شہادتیں دئیے، آصف علی زرداری سے زیادہ قید اور تکالیف کسی نے نہیں اٹھائے ہیں، پیپلز پارٹی آج بھی زیر عتاب ہے، آج بھی ہمارے خلاف کیسز چل رہے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور

مہنگائی پر قابو نہیں پایا گیا تو پورا ملک پی ڈی ایم بن کر سڑکوں پر نکلے گا، آج ہر ٹریفک اشارے پر درجنوں لوگ بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں، مہنگائی میں مزید اضافہ اور روپے کی قیمت میں کمی ہوگی.