Untitled 1 239

پاک فضائیہ کا 1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو انکی آٹھویں برسی پر خراجِ عقیدت

ویب ڈیسک : پاک فضائیہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ائیر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم) کو انکی آٹھویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب

پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا اور گیارہ روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا جو کہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے، آپکی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے آپکو دو بار ستارۂ جرأت سے نوازا۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

ایم ایم عالم اس وقت سرخیوں کی زینت بنے جب انہوں نے اپنے F-86 طیارے سے فضائی معرکے میں 9 بھارتی ہاکر طیاروں کو تباہ کیا، علالت کے باعث آپ 18مارچ 2013 کو کراچی میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔