5ff474ae9cde7

وفاقی کابینہ نے 2 کرونا ویکسینز کی قیمت فروخت کی منظوری دےدی

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وفاقی کابینہ نے 2 کرونا ویکسینز کی قیمت فروخت کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نے پاکستان میں نجی سیکٹر کی جانب سےدرآمد کردہ کرونا ویکسینز کی قیمتوں سے متعلق ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری دے دی۔

روسی ویکسین سپوتنک V کی 2 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 8 ہزار 449 روپے ہوگی، جب کہ 4 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 16 ہزار 560 روپے ہوگی۔

سپوتنک V کی 10 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 40 ہزار 555 روپے ہوگی، جب کہ 20 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 81 ہزار 110 روپے ہوگی۔

چینی کمپنی کی تیار کردہ کرونا ویکسین کنویڈیساکی فی انجیکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے ہوگی۔