698232 2358693 asad umar22 akhbar

کورونا کے بڑھتےخطرات: این سی او سی کا پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت شرح کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج این سی او سی کے اجلاس میں ہم نےان تمام سرگرمیوں پر پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہےجن سےکوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد اورصوبائی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکرائیں، جس کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاون کی ہدایت بھِی کی گئی ہے۔