polio 7

سال کا دوسرا انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر کے روز سے ہوگا۔ صوبائی وزیر تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں سال کا دوسرا انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر کے روز سے ہوگا، وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ 64 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائی جائینگی، 29 ہزار ورکرز کو تربیت دی گی ہے، کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ کامیابی کے ساتھ پولیو مہم جاری ہے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں 2 ملک رہ گئے جہاں سے پولیو کا خاتمہ نہ ہوسکا، پاکستان اور افغانستان میں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے، پچھلے سال 3 مہم کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہے، بنوں اور لکی مروت میں پولیو کی کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

پولیو کوارڈینٹر عبدالباسط نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور اور ضلع خیبر میں 7 جبکہ باقی صوبے میں 5 روز تک مہم چلائی جائینگی، مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم کے لیے 29 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے، صوبے میں اس وقت 39 ہزار انکاری والدین ہے، یہ مہم رواں سال کا دوسرا مہم ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری