140330153959 sirajul haq jammat islami pakistan 464x261  nocredit

پی ٹی آئی اورپی ڈی ایم ایک ہی سکےکے دورخ ہیں،سراج الحق

ویب ڈیسک( لویردیر)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےدیرلویر حیاء سیری میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی مزید مختاری قومی معیشت عالمی اداروں کےحوالےکرنےکےمترادف ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،جماعت اسلامی متبادل قیادت کے طور پر قوم کے سامنے موجود ہے۔تحریک انصاف کی گیارہ سو دنوں کی کار کر دگی ناکامیوں اور زبانی جمع خرچ کے علاؤہ کچھ بھی نہیں،بیرون ممالک سے مفت میں ملنے والی کروناویکسین اپنے شہریوں کو تین گنا قیمتوں پر فروخت کرنا ظلم ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے ملنے والے اربوں ڈالرز کورونا کے بجائے دیگر اخراجات پر خرچ کئے گئے،حکومت سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کرونا ایس اوپیز کے تحت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے اور ریاستی ادارے تمام شہریوں کو مفت کورونا ویکسین لگوانے کے لیے اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 46 افراد جاں بحق، 60 زخمی