2019798 sanjarani 1563904456

کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، چیئر مین سینیٹ

اسلا آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ سنجرانی کی نماز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعائو کی اپیل اللہ تعالی تمام انسانیت کو اس موذی وبا سے اپنی امان میں رکھے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ جمعے کا بابرکت دن ہے سب کو رب کائنات کے سامنے سربسجود ہو کر دعا مانگی چاہیے۔چیئرمین سینیٹ نے باقاعدہ ویڈیو پیغام جاری کیا۔ پاکستان میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں کہ گھروں تک محدود رہیں، رش والے مقامات پر نہ جائیں۔چیئرمین سینیٹ کی عوام سے اپیل غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق