csm Pixabay Post corona World 088033f457

کورونا وائرس: دنیا میں 27 لاکھ 89 ہزار سے زائد اموات

ویب ڈیسک:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ72 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 27 لاکھ 89 ہزار628 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ25 لاکھ 66 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ19لاکھ 26 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 62ہزار12تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 9لاکھ 17 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

اٹلی میں بھی 35 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار636افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 55 ہزار 324 افراد متاثر اور 75 ہزار 10 اموات ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 71ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 61 ہزار586 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 45 لاکھ10ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 97 ہزار404 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار573 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 45 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 94 ہزار 465 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ 90 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 10ہزار694 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔