Holi Indian Kids Parents

دنیا بھر میں ہندو برادری آج ہولی منا رہی ہے

ویب ڈیسک:دنیا بھر میں ہندو برادری رنگوں کا تہوار یعنی ہولی اپنے روایتی انداز میں آج منا رہی ہے۔

موسم بہار کی آمد پر اس تہوار سے ہر طرف رنگوں کی بہار بکھر جاتی ہے

رواں برس ہندو قمری کیلنڈر کے مطابق ہولی کا تہوار 28 مارچ کو منایا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کا کہنا ہے کہ ہولی کا تہوار روشنی کی اندھیرے اور اچھائی کی بدی پر فتح کی یاد دلاتا ہے۔

ہندو برادری کی جانب سے شری پنچ مکھی ہنومان مندر سولجر بازار کراچی میں ہولی کی رنگا رنگ تقریب میں ہولی منائی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ہولی کیا ہے؟
ہولی کے تہوار پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد ، خواتین ، نوجوان ، بچے اور بوڑھے سبھی لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔ لوگ اپنے دوست احباب کو بھی جمع کرتے ہیں اور خوشی کے اس موقع پر ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔ ہولی کے تہوار پر خصوصی پکوان اور مٹھائیاں کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔

ہندو روایات کے مطابق ہندو بھگوان کرشن کی جائے پیدائش ماتھرا میں ہولی 16 دن تک جاری رہتی ہے۔ میلے کا آغاز پوجا کے ساتھ کیا جاتا ہے، جس کے بعد زائرین بھگوان کرشن اور ان کی محبوبہ رادھا کی شان میں گیت گاتے ہیں۔ ہولی کے لیے استعمال کیا جانے والے رنگدار پاؤڈر کو مختلف مصالحہ جات مثلا ہلدی اور زعفران وغیرہ کے پھولوں اور کلیوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ کچھ رنگ تو کچے ہوتے لیکن ہولی پر پھینکے جانے والے کچھ رنگوں پکے بھی ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار