00788987 ca21 479c bcdc 9127b90af8b0

وزیرخارجہ کی دوشنبےمیں منعقدہ، نویں “ہارٹ آف ایشیا – استنبول پراسس” کانفرنس کےموقع پرافغان صدرسے ملاقات

ویب ڈیسک (دوشنبے)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کوتاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقدہ، نویں “ہارٹ آف ایشیا – استنبول پراسس” کانفرنس کے موقع پرافغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک، افغان دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے، بالخصوص افغانستان میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں “ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس ،کے وزارتی اجلاس کا انعقاد، ایک مثبت اور احسن اقدام ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے ۔پاکستان، خطے میں امن کیلئے کی جانیوالی کاوشوں میں شراکت دار ہے۔پاکستان، خطے کے امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ہے، پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا کہ افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،جامع مذاکرات کے ذریعے، افغان مسئلے کے سیاسی حل کا حامی ہے ،بین الافغان مذاکرات کے نتیجے میں مثبت پیش رفت، افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  اصل دہشت گرد کچے کے ڈاکو کو اسلحہ فراہم کرنے والے ہیں، بیرسٹر سیف

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت ،خطے میں امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے،افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔