Zafar Mirza 2

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے: ظفر مرزا

اسلام آباد: ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ سرجن جنرل آف آرمی, ڈی جی آئی ایس آئی کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہونگے،اس کہ علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر, ڈی جی ملٹری آپریشنز کے نمائندے بھی کمیٹی میں شامل ہونگے،کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی کو بھی کمیٹی میں شامل کر سکتے ہیں، وزارتِ صحت قومی کوآرڈینیشن کمیٹی کی کنوینئر ہوگی، این ڈی ایم اے آپریشنل ایجنسی ہوگی، جتنے بھی اقدامات کی ضرورت ہوگی این ڈی ایم اے سربراہی کرے گا، قومی کورآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا، پاکستان کی مغربی سرحدوں کس مکمل طور پر بند کر رہے ہیں، دو ہفتے بعد بارڈر سیل کرنے کے فیصلے کو ریویو کریں گے، کوشش ہے کرونا سے متاثرہ لوگ پاکستان میں داخل نہ ہوں، تفتان بارڈر کو ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر رہے ہیں، چمن کا بارڈر پہلے ہی تمام قسم کی آمدرفت کے لیے بند ہے،کیمٹی فیصلہ کرے گی بارڈرز کب تک بند رہیں گے، راہداری سسٹم کو بھی 2 ہفتے کے لیے بند کیا جارہا ہے،آج فیصلہ کیا گیا کہ صرف 3 ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل پروازیں آسکیں گی، حکومت تمام بڑے اجتماعات پر پابندی لگا رہی ہے، پی ایس ایل کے اب ہونے والے تمام میچز کو خالی سٹیڈیم میں کیا جائے گا، وہاں جانے والے شائقین کو انٹری کی اجازت نہیں ہوگی، 2 ہفتے کے لیے شادی ہالز میں ہونے والی شادیوں پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے، مُلک بھر کے تمام سینماز کس بھی بند کیا جارہا ہے، مُلک بھر میں ہر طرح کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی، پاکستان میں تمام قسم کے تعلیمی اداروں کو کل سے بند کیا جارہا ہے، مزہبی معمالات میں مشاورت سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے. حفاظتی اقدامات کے تحت مُلک بھر کے تمام سکولوں کو تین ہفتے کے لیے بند کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم