Untitled 1 310

آرمی چیف سے یوکراین کے سفیر کی ملاقات

ویب ڈیسک :آرمی چیف سے یوکراین کے سفیر کی ملاقات، آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے، بڑھتے ہوئے دوطرفہ و دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان تمام شعبوں میں یوکراین کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے، معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا، خاص طور پر افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششو کی تعریف کی، دونوں اطراف نے ادارہ جاتی فورموں اور دوطرفہ روابط کے ذریعہ ریگولر رابطوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، خاص طور پر دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور