.jpg

روسی صدر روس کا پرکشش ترین مرد قرار

ویب ڈیسک :روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو روس کا پرکشش ترین مرد قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2000 افراد پر مشتمل سروے میں خواتین اور مردوں نے روسی صدر کو ملک کا پرکشش ترین مرد قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں روسی عوام سے سوال کیا گیا کہ ملک کی سب سے پرکشش شخصیت کون ہیں؟ جس کے جواب میں 18 فیصد مردوں اور 17 فیصد خواتین نے ولادی میر پیوٹن کو ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی

روس کے باشندوں کا ماننا ہے کہ ملک میں موجود کوئی کھلاڑی، اداکار اور سیاست دان ولادی میر پیوٹن کی پرکشش شخصیت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چھٹیوں کے دوران روسی صدرگھڑ سواری اور مچھلی پکڑتے ہوئے دیکھے گئے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ چھٹیوں کے دوران لوگوں سے چھپ کر کسی کونے میں نہیں بیٹھ سکتے۔ انہیں گھومنا پھرنا پسند ہے۔