2020 06 TSA checkpoint pleximasks

امریکہ میں مخصوص افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت

ویب ڈیسک(واشنگٹن) امریکہ نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ جو لوگ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں وہ اب احتیاطی تدابیر کے ساتھ بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ اگر لوگ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو وہ سفر کر پائیں گے۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق کورونا کی دو ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ اور سفر کے بعد کورونا ٹیسٹ کی ضرورت بھی نہیں ہو گی تاہم امریکہ آنے سے پہلے بین الاقوامی مسافروں کو کورونا کے منفی ٹیسٹ کی ضروت ہو گی جبکہ ان کا امریکہ پہنچنے پر بھی ٹیسٹ ہو گا اور اگر ضرورت ہو تو ان کو قرنطینہ بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی قبضے میں رہنے والے الشفا ہسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت

امریکہ کے نئے قواعد وضوابط کے مطابق ویکسین لگوا چُکنے والے افراد بغیر ٹیسٹ کے بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں تاہم جہاں وہ جا رہے ہیں اگر وہاں ٹیسٹ کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے تو ان کو ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ، امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے قواعد وضوابط اس لیے جاری کیے گئے ہیں کیونکہ ان دنوں امریکہ میں موسم بہار اور ایسٹر کی چھٹیاں ہیں۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ صرف وہی لوگ مکمل ویکیسن حاصل کرنے والے تصور کیے جائیں گے جنہوں نے ویکیسن کی دونوں خوراکیں لی ہوں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہر پانچ میں ایک سے زیادہ افراد ویکیسن کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔