download 1 49

وزیراعظم عمران خان براہ راست عوام سے مخاطب

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کی براہ راست کال موصول کرنے کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کل فون کالز پر عوام سے مخاطب ہیں، وزیراعظم عمران خان سےبات چیت کیلئےرابطہ نمبر9224900-051ہے

وزیرِ اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کا یہ سلسلہ دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا۔11 بج کر 58 منٹ پر کالز کے دوران وقفہ دیا جائے گا، 5 منٹ بعد یعنی 12 بج کر 3 منٹ پر عوام دوبارہ وزیرِ اعظم عمران خان سے بات کر سکیں گے۔اس کے بعد 12بجکر 29 منٹ پر پھر 3 منٹ کا وقفہ ہوگا اور پھر وقفے کے بعد دوپہر 1 بجے تک عوام وزیرِ اعظم عمران خان سے براہِ راست کال پر بات کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ ،اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان
مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مشیروں کے مشورے کے برعکس اس بار ریکارڈنگ کے بجائے براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔