381301 1281845837

جدہ : طوفان کےباعث جہازرانی عارضی طور پرمعطل

ویب ڈیسک :جدہ کی بندرگاہ میں تیز ہواؤں کے باعث جہاز رانی وقتی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بندر گاہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں تیز ہوا کے باعث اونچی موجیں اٹھ رہی ہیں‘۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت

انتظامیہ کا کہنا ہے لوگوں کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے وقتی طور پر جہاز رانی معطل کی گئی ہے تاہم جیسے ہی موسم بہتر ہوگا اسے بحال کردیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف

دوسری طرف مکہ مکرمہ گورنریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی جدہ اسلامی بندرگاہ میں جہاز رانی معطل کرنے کی اطلاع دی ہے۔