pak corona situation

پاکستان: کوروناسےمزید 43 اموات، 4300 سےزائد کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ہلاکت خیز وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43اموات اور4 ہزار 323 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار821تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار231ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد61ہزار650ہے، اور6لاکھ 15ہزار960افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار587 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار509، خیبر پختونخوا 2 ہزار 457، اسلام آباد 583، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 371 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد61ہزار552، خیبر پختونخوا92ہزار423، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار618، پنجاب 2 لاکھ 33 ہزار348، بلوچستان 19 ہزار785، آزاد کشمیر 13 ہزار446اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار59افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ