arrest 3 750x369 1

جمرود:جج قتل کیس،سپریم بارکونسل صدرعبدالطیف کےبیٹےسمیت 3افراد گرفتار

ویب ڈیسک(خیبر)پولیس نے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں مزید 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا، زیرِحراست افراد میں سپریم بار کونسل صدر عبدالطیف کا بیٹا بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جج آفتاب آفریدی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جمرود میں کارروائی کرتے ہوئے علاقےغنڈی سے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ، گرفتارملزمان کا تعلق باڑہ سے بتا یا جا تا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، طارق سعید کا چھاپہ، تتر خیل ہسپتال کے 5 ڈاکٹرز سمیت پورا عملہ معطل

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد میں سپریم بار کونسل صدر عبدالطیف کے بیٹا اور ایک وکیل بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل پولیس کی جوائنٹ آپریشن ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اور اہلخانہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پشاور اور خیبر کے کئی علاقوں میں چھاپوں کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیردفاع نے فیض آباد انکوائری کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی

جج آفتاب آفریدی کو اہلخانہ سمیت گزشتہ شب صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ، واقعہ کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اہلخانہ نے سپریم کورٹ بارکے صدر لطیف آفریدی دیگرافراد کومقدمے میں نامزد کیا ہے۔