ربڑی والا دودھ بنانے کی ترکیب

ویب ڈیسک : آج ہم آپ کو لذیذ ربڑی بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتارہے ہیں جسے گھر والے کھا کر بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے
اجزا:
(1 ) دودھ(بالائی کے ساتھ) 2 لیٹر
(2 )چینی 3 سے 4 کپ
(3) عرق گلاب ایک چائے کا چمچ
(4 )بادام،پستہ(باریک کٹے ہوئے) حسب ذائقہ

تیار کرنے کی ترکیب:
1ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر اسے ابال دیں اور پھر آنچ ہلکی کر دیں پھر تھوڑی تھوڑی دیر میں ملائی کی تہہ کو دیگچی کے کناروں کی طرف لاتے رہیں تاکہ کناروں کے ساتھ ایک دائرہ سا بن جائے۔جب دودھ پک کر ایک چوتھائی رہ جائے تو اس میں چینی اور پستہ بادام ڈال دیں۔اب اس کو اتنی دیر پکائیں کہ دودھ بالکل خشک ہو جائے اور ربڑی ملائی باقی رہ جائےپھر اس میں گلاب کا عرق ملا کر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں۔

لیجیے مزیدار ربڑی تیار ہے۔