AP 20072354595461 1 2 scaled

صوبائی دارالحکومت میں کورونا کی شرح 26 فیصد تک جاپہنچی

ویب ڈیسک(پشاور)صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا کی شرح 26 فیصد تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق دیر لوئر اور سوات 22 فیصد شرح کے ساتھ خیبرپختونخوا میں دوسرے نمبر پر کورونا سے متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں نوشہرہ میں کورونا کی شرح 20 فیصد جبکہ صوابی میں میں 21 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈا تیار

وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا کی شرح 11.3 فیصد ہے پچھلے 5 دنوں کے مقابلے میں آج کورونا کی شرح نسبتاً کم ہے، خیبرپختونخوا کے13 اضلاع میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زیادہ جبکہ 6 اضلاع میں کورونا کی شرح 20 فیصد سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ