Untitled 1 344

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سالار مولانا عبد السلام زخموں کا تاب نہ لاکر چل بسے

ویب ڈیسک (باجوڑ): جمعیت علماء اسلام انصار الاسلام کے صوبائی سالار مولانا عبد السلام زخموں کا تاب نہ لاکر چل بسے، مولانا عبدالسلام گزشتہ ہفتے گھر سے جاتے ہوئے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں شدید زخمی ہوئے تھے، مولانا عبدالسلام کو شدید زخمی حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری

مولانا عبدالسلام کا نمازے جنازہ ادا کردیا گیا ہے، جنازے میں سابق رکن اسمبلی مفتی عبدالشکور، مفتی اعجاز شنواری وزیرستان سمیت ہزاروں افراد نے جنازے میں شرکت کی، جنازے کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں کا عنایت کلے میں احتجاجی مظاہرہ۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کروڑوں مالیت کی موبائل میڈیکل بسیں بےکار، حکام توجہ دیں