images

پشتہ خرہ،پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث دو اجرتی قاتل گرفتار

پشاور: تھانہ پشتہ خرہ پولیس نے سپیشل پولیس فورس کے اہلکار کے قتل میں ملوث اس کے ساتھی اور دو اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا ۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ چند روزتھانہ پشتہ خرہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے تھانہ پشتہ خرہ کی پولیس چوکی امید آباد میں تعینات ایس پی او فرمان اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ملزمان واردات کے بعد فرار ہو چکے تھے انہوں نے پولیس اہلکار کے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کینٹ پولیس ٹیم کو ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی اور ایس پی کینٹ تصور اقبال کی سربراہی میں اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شبیر خان اور ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر مختلف پہلووں سے تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور سابقہ سزا یافتہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے اسی دوران خصوصی ٹیم نے گزشتہ روزکامیاب کارروائی کیدوران پولیس اہلکار فرمان کے قتل میں ملوث قریبی ساتھی سمیت دو ملزمان عادل ولد امجد اور گلا ب و لد حنیف ساکنان شہیدآباد گھڑی سکندرخان پشتخرہ

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران سابقہ دشمنی کی بنا پر اجرت کی رقم حاصل کرکے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے آلہ قتل (رائفل) بھی برآمد کر لیا گیا۔