corona 17

ہلاکت خیز وبا کی تباہ کاریاں ،ملک میں مزید 103 افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید103اموات اور3 ہزار 953 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار924تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد6 لاکھ 96 ہزار184ہو گئی ہےملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد63ہزار102ہے، اور6لاکھ 18ہزار158افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

این سی او سی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار675 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار510، خیبر پختونخوا 2 ہزار 469، اسلام آباد 584، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 372 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاسعودی عرب سےمتعلق شیرافضل کےبیان سےاظہارلاتعلقی

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد62ہزار211، خیبر پختونخوا93ہزار033، پنجاب 2 لاکھ 35 ہزار569، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار926، بلوچستان 19 ہزار855، آزاد کشمیر 13 ہزار529اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار61افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔