1 456

لیڈی ریڈنگ ہسپتال:ایک رات میں 8 اموات پر تمام بورڈ ممبران کو معطل کرکے جوڈیشنل انکوئری کی جائے.ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن

ویب ڈیسک (پشاور): لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایک رات میں 8 اموات پر نوشیروان برکی سمیت تمام بورڈ کو معطل کرکے جوڈیشنل انکوئری کی جائے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن نے کہا کہ نوشیروان برکی اور بورڈ آف گورنرز کے ہوتے ہوئے ان کے ماتحتوں کی انکوائری کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے واقعے کی انکوائری رپورٹ پر بھی ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، بورڈز ممبران کی کوتاہیوں اور حکومت کی طرف سے ان کیخلاف ایکشن نہ لینے کی وجہ سے مریض اذیت اور مشکلات میں ہیں، وزیر اعلی اور وزیرصحت کو اپنے اختیارات کا استعمال کرکے ہیلتھ سسٹم پر مسلط شدہ بورڈز کیخلاف کاروائی کا اغاز کرنا چاہئیے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق