Untitled 1 353

کورونا کی تیسری لہر: ایک اور ڈاکٹر کورونا سے شہید

ویب ڈیسک (پشاور):کرونا کی تیسری لہر ایک اور ڈاکٹر کورونا سے شہید، خیبر پختون خواہ میں کورونا سے شہید ڈاکٹرز کی تعداد 52 ہو گئی، پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن نے کہا کہ ڈاکٹر قریش خان کرونا سے لڑتے لڑتے خود کورونا کا شکار ہو کر شہید ہو گئے، ڈاکٹر قریش خان ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی سے ریٹائرڈ ہو کر پرائیویٹ کلینک کرتے تھے، ڈاکٹر قریش خان کورونا کا شکار ہو ایک ہفتے سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے کورونا آئی سی یو میں زیر علاج تھے اور اج 3 بجے وفات پاگئے ہیں، جس کا نماز جنازہ آج رات بعد از نماز عشاء چناخیل چم ڈاگئی صوابی میں ادا کی جائے گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل