Untitled 1 356

ہم پی ڈی ایم کے کسی پارٹی کا حصہ نہیں۔ امیر حیدر خان ہوتی

ویب ڈیسک (پشاور):امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ 20 ستمبر 2020 کو ایک ڈیکلئریشن کے تحت پی ڈی ایم بنی، تحریک میں عوام نے بڑھ چھڑ کر حصہ لیا، تحریک کے بعد لانگ مارچ پر جانا تھا، اخلافات لانگ مارچ کے ملتوی ہونے کے بعد شروع ہوگئے تھے، سینیٹ میں اپوزیشن رہنما کیلئے پی ڈی ایم کے دو امیدوار سامنے ائے، ہم نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا، ہمیں صفائی کا موقع فراہم نہیں کیا گیا، شوکاز نوٹسز پارٹیوں میں ایشو ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

مزید کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے کسی پارٹی کا حصہ نہیں، اے این پی کے کسی رہنما کو شوکاز دینا صرف اسفندریا ولی خان کے پاس ہے، لاڑکانہ میں جے یو ائی اور پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے خلاف اتحادی ہے ، وضاحت ہم دے چکے تھے، پی ڈی ایم میں دو یا تین جماعتیں مل کر اے این پی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں: پرچہ آؤٹ کرنے والاامتحانی ڈیوٹی پر مامور استاد گرفتار