Untitled 1 361

مولانا محمد خان شیرانی کے دورہ ٹانک کے موقع پر مرکزی قائد مولانا گل نصیب خان کا خطاب

ویب ڈیسک (ٹانک):قائد جعیت علماء اسلام پاکستان مولانا محمد خان شیرانی کے دورہ ٹانک کے موقع پر مرکزی قائد مولانا گل نصیب خان کا خطاب، جمعیت علماء اسلام کے سنئیر اور بزرگ رہنماء مولانا محمد خان شیرانی ٹانک آمد مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا دورے میں مولانا گل نصیب خان مولانا شجاع المک بھی ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا

مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ جے یو آئی 15 سالوں سے اندرون شدید مشکلات سے دو چار ہیں جس کی بڑی وجہ مورثی سیاست ہے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام جماعت میں ایک شخص فیصلے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے جماعت کو بڑا نقصان پہنچا ہے مورثی سیاست کی واضح نشانی یہ ہے کہ مولانا خود سربراہ بنا ہوا ہے جبکہ
مولانا عطاءالرحمن کو صوبائی امیر دوسرا بھائی مولانا لطف الرحمن ضلعی امیر اور بیٹا اسد محمود کو پارلیمانی لیڈر بنایا ہوا ہے، میں سب کارکنوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس کے بعد کسی قسم کی جماعت میں مورثی سیاست نہیں چلے گی اور ہم تمام یک آواز بن کر مورثی سیاست کو دفن کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم