pakistani prisoner 1

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے آٹھ پاکستانی رہا ہو گئے

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بھارت نے آٹھ پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کر دیا، رہائی پانے والے آٹھوں پاکستانی بھارتی حراست اور جیلوں میں تھے، ان پاکستانیوں کو اٹاری واہگہ سرحد پر پاکستانی حکام کی موجودگی میں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا،پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے حوالگی تک ہائی کمشن بھارتی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہا۔
رہائی کے بعد وطن واپس پہنچنے والوں میں عبدالرشید، محمود احمد، سید جاوید اقبال اور غلام اکبر شامل ہیں۔
دیگر وطن واپس پہنچنے والے پاکستانی قیدیوں میں عرفان اللہ، فیروزانورالدین، جاوید اسلم اور ظہور احمد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ