کورونا کی تباہ کاریاں،ملک میں مزید 102افرادموت کےمنہ میں چلےگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے سبب پاکستان میں مزید102افراد لقمہ اجل بنیں ہیں جبکہ4 ہزار4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار26تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ188 ہوگئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد64ہزار373ہے، اور6لاکھ 20ہزار789افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار516، خیبر پختونخوا 2 ہزار 496، اسلام آباد 588، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 380 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد62ہزار775، خیبر پختونخوا93ہزار862، پنجاب 2 لاکھ 37 ہزار594، سندھ 2 لاکھ 67 ہزار238، بلوچستان 19 ہزار942، آزاد کشمیر 13 ہزار713اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار64افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔